شہریار آفریدی

شہریار آفریدی 9 مئی واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ سے بری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی کو 9 مئی واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ سے بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہریار خان آفریدی اور دیگر ورکرز کو بری کر دیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور ورکرز پر 9 مئی کو جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں