خالد مقبول صدیقی

قیدی نمبر 804 کا ڈومیسائل اتنا کمزور نہیں کہ وہ باہر نہ آ سکے، خالد مقبول صدیقی

کراچی (نمائندہ خصوصی)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ قیدی نمبر 804 کا ڈومیسائل اتنا کمزور نہیں کہ وہ باہر نہ آ سکے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ دنیا ڈومیسائل، پابندیوں سے باہر آچکی ہے، اب دنیا نیا موڑ کاٹنے والی ہے، پاکستان کا معاشرہ تقسیم ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب تک جتنے بھی الیکشن ہوئے سب کو متنازع کہا گیا، متنازع الیکشن سے معاشرے میں تقسیم بڑھنے کا خطرہ ہے، اٹھارہویں ترمیم سیصوبوں کو فائدہ تو کچھ کو نقصان ہوا۔سربراہ ایم کیو ایم (پاکستان) نے کہا کہ وفاق کے پاس قرضہ اتارنے، قرضے چکانیاور ڈیفنس کے لیے وعدے ہیں، یہ وعدے ٹیکس کی صورت میں نبھانے کی کوشش کی۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اقتدار کی نچلی سطح پر اختیارات کے طور پر ثابت ہوئی، زراعت پر ٹیکس لگائیں یا نہ لگائیں انکم پر ٹیکس لگائیں، پیپلزپارٹی بجٹ کے موقع پر ایوان میں رہی ان کا ٹوکن احتجاج تھا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں