عظمی بخاری

ن لیگی قیادت انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، عظمی بخاری

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ن لیگی قیادت انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، نوازشریف کا اے سی اتروانے والے آج مظلومیت کارڈ مت کھیلیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہبانی پی ٹی آئی جیل میں بادام، پستے، کاجو، کافی اور دیسی مرغی سے مستفید ہو رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کیلئے 6 سیل الگ سے خالی کرائے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ 8 ماہ میں بانی پی ٹی آئی نے 288 افراد سے ملاقاتیں کیں، عمران خان سے ان کی فیملی اور ان کے وکلا ہفتے میں تین تین دن ملاقاتیں کرتے ہیں، میاں نوازشریف سے صرف ہفتے میں ایک دن جمعرات کے روز ہی ملاقات کی اجازت ہوتی تھی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشری بی بی کیلئے تمام وہ سہولیات میسر ہیں جو وی وی آئی پی کو ملتی، میاں نوازشریف کا اے سی اتروانے والے آج مظلومیت کارڈ مت کھیلیں۔ عظمی بخاری نے مزید کہا کہ نوازشریف نے کہہ دیا ہے میری طرف سے یہ دو اے سی لگوائیں مجھے ان میں کوئی دلچسپی نہیں، مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی اپنی چوریوں کی وجہ سے آج جیل میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں