وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب موخر،کل متوقع

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف کا جمعہ کو قوم سے خطاب موخر کردیا گیا جبکہ کل (ہفتہ کو)وزیراعظم کا خطاب متوقع ہے ۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی کے پہلے 100 دن مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کے قوم سے خطاب کا امکان تھا۔

تاہم اطلاعات مطابق وزیراعظم کا خطاب موخر ہو گیا ہے تاہم شہباز شریف کے آج (ہفتہ کو ) قوم سے خطاب کا امکان ہے۔اپنے خطاب میں وزیراعظم حکومت کی 100دن کی کارگردگی پر اظہارخیال کریں گے اور بجٹ پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم معاشی اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں پر قوم کو آگاہ کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ چین سے متعلق بھی بات کریں گے جبکہ وہ مستقبل کے لیے میگا پراجیکٹس کا روڈ میپ بھی دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں