رانا مشہود احمد خان

وزیراعظم محمد شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، رانا مشہود احمد خان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، ملکی صنعت کی بہتری کے لئے بجلی کے تاریخی پیکج کا اعلان صنعتی پیداوارکو بڑھانے میں اہم کرداراداکرے گا۔

ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافہ کے لئے تاریخی قدم اٹھایا ہے، وزیراعظم کے پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ملکی صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی ایک اہم قدم ہے، صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی وزیراعظم کی ہدایت پر کی گئی ہے، امید ہے کہ معیشت کے اعشاریہ جلد ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی عکاسی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں