اشرف بھٹی

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے تسلسل سے ریلیف کے اثرات زائل ہو رہے ہیں’ اشرف بھٹی

لاہور( نمائندہ خصوصی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان خوش آئند ہے تاہم بجلی کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافے کی وجہ سے ریلیف کے اثرات زائل ہو رہے ہیں ،بجٹ کی منظوری سے قبل ایسوسی ایشنز اور تاجر تنظیموں کے تحفظات کو دور کیا جانا چاہیے ۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ اس تاثر کو دور ہونا چاہیے کہ سارے تاجر ٹیکسز کی بالکل بھی ادائیگی نہیں کرتے ، تاجر یوٹیلٹی بلوں کی صورت میں بھی عام صارفین سے زیادہ ادائیگی کرتے ہیں، بڑی صنعتوں کو مختلف مدوں میں بہت سی رعایتیں دی جاتی ہیں جبکہ تاجروں کو کسی بھی طرح کی کوئی رعایت حاصل نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور انہیں ایک سطح پر منجمد کیا جائے تاکہ حکومتی اقدامات کے اثرات عام آدمی تک منتقل ہو سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں