سعودی عرب

سعودی عرب کا ‘پیٹروڈالر’ معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

ریاض (نمائندہ خصوصی)سعودی عرب نے امریکا کے ساتھ پیٹرو ڈالر کے 50 سالہ معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات سعودی عرب نے امریکا کے ساتھ اپنے 80 سالہ پیٹرو ڈالر کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ملکوں کے درمیان 8 جون 1974 کو دستخط ہوئے تھے اور اسے امریکی عالمی اقتصادی اثر و رسوخ کا ایک اہم جزو سمجھا جاتا رہا ہے۔

اس معاہدے کے تحت اقتصادی تعاون اور سعودی عرب کی فوجی ضروریات کیلئے مشترکہ کمیشن قائم کیے گئے تھے۔ اس معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سعودی عرب اب صرف امریکی ڈالر کے بجائے مختلف کرنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے تیل اور دیگر اشیاء فروخت کر سکتا ہے۔ ان کرنسیز میں چائنیز یو آن، جاپانی ین، یورو اور بٹ کوائن وغیرہ شامل ہیں۔

معاہدے کے تحت سعودی عرب تیل کی تجارت کو ڈالر سے منسلک کرنے کا پابند تھا جبکہ بدلے میں امریکا نے سعودی عرب کے دفاع کی ذمہ داری لی ہوئی تھی۔ معاہدہ ختم ہونے کے بعد سعودی عرب ڈالر سمیت کسی بھی کرنسی میں تیل کی تجارت کیلئے آزاد ہوگا۔ نیسڈیک کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے اس فیصلے سے ڈالر کی قدر کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں