سینٹ لوشیا (نمائندہ خصوصی) ٹی20ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا جبکہ اسکاٹ لینڈ کی شکست کے ساتھ ہی انگلینڈ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔سینٹ لوشیا میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، آسٹریلیا ٹریوس ہیڈ اور مارکس اسٹوئنس کی جارحانہ اننگز کی بدولت نے 19.4 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، اوپننگ بیٹر مائیکل جونز صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد برینڈن میک مولن نے دوسرے اوپنر جوج مونسے کے ساتھ ملکر 89 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔جورج مونسے 35 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، میک مولن نے نصف سنچری اسکور کی، وہ 34 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے، کپتان برینگٹن 31 گیندوں پر 42 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسوئل نے 2، ایشٹن ایگر، ایڈم زمپا اور ناتھن الیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر صرف ایک رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے، تاہم ڈریوس ہیڈ نے 68 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیلی، کپتان مچل مارش 8 اور گلین میکسوئل 11 رنز بناکر آٹ ہوئے۔مارکس اسٹوئنس کی اننگز نے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 29 گیندوں پر 59 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ٹم ڈیوڈ 14 گیندوں پر 24 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ٹی20 ورلڈکپ کے اگلے مرحلے یعنی سپر ایٹ میں گروپ اے سے بھارت اور امریکا نے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔