چین ۔ یورپ مال بردار ٹرینوں میں ریکارڈ اضافہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا ریلوے گروپ سے جاری اطلاعات کے مطابق مئی میں ، چین ۔یورپ ٹرین نے مجموعی طور پر 1724 ٹرینیں چلائیں اور 186000 ٹی ای یو سامان بھیجا ، جو بالترتیب 14 فیصد اور 13 فیصد سال بہ سال اضافہ ہے ، یہ ماہانہ اعتبار سے ایک ریکارڈ ہے۔

چائنا ریلوے گروپ کے متعلقہ انچارج کے مطابق ، رواں سال کے آغاز سے ، چائنا ریلوے گروپ نے فعال طور پر بیرون ملک نقل و حمل کے چینلز کو توسیع دی ہے ، بحیرہ اسود اور جنوبی کیسپین سی چینل میں ٹیسٹ ٹرینیں چلانا جاری رکھا ہے ، اور مئی میں جنوبی کوریڈور میں 13 چین یورپ ٹرینیں کھولیں ،اور مستحکم ترقی کے رجحان کو برقرار رکھا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق برآمدات کے لحاظ سے، ہائی ٹیک اور ہائی ویلیو ایڈڈ مصنوعات جیسے آٹوموبائل اور لوازمات، الیکٹرانک آلات اور سامان کی برآمد کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے. درآمدات کے لحاظ سے درآمدی اجناس جیسے خام مال، کھاد، زرعی اور ضمنی مصنوعات اور کیمیکلز کے مجموعی حجم میں سال بہ سال تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں