شوبز ستاروں

عید پر شوبز ستاروں کی مداحوں کو مبارکباد، دلکش تصاویر بھی شیئر کیں

کراچی (نمائندہ خصوصی)شوبز ستارے بھی عید الاضحیٰ کی خوشیوں میں پیش پیش نظر آ رہے ہیں۔ اداکارہ عائزہ خان ہو یا مایا علی، حرا مانی ہو یا پھر صبور علی اور نوشین شاہ سب نے ہی سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اس کے ساتھ ہی اداکاراؤں نے عید کی تیاریاں بھی خوب زور و شور سے کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ادھر اداکار فیصل قریشی نے بیٹے کے ساتھ عید کی تصاویر شئیر کیں جبکہ اداکارہ ریما نے حج کے بعد پرستاروں کو عید کی مبارکباد دی اور بعض شوبز شخصیات فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی بھی کرتے نظر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں