بیرسٹر سیف

جعلی فارم 47کی پیداوار حکومت عید کے 3روز بھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی نہ بنا سکی، بیرسٹر سیف

پشاور(نمائندہ خصوصی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے جعلی فارم 47کی پیداوار حکومت عید کے 3روز بھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی نہ بنا سکی بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ عید پر دفاتر، کارخانے، فیکٹریاں اور مارکیٹیں بند رہیں لیکن پھر بھی خیبر پختونخوا میں ناروا لوڈ شیڈنگ جاری ہے، بجلی بھی ہم پیدا کریں، مہنگی بھی خریدیں اور غائب بھی ہو، خیبر پختونخوا کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا صوبے کے 1500ارب روپے سے زائد بجلی بقایاجات بھی نہیں دیے جا رہے، وفاق کی خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کرپٹ ٹولے نے اقتدار کی کئی باریاں لیں مگر بجلی کا نظام درست نہیں کیا، جعلی فارم 47والے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہے ہیں، انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں