فیصل کریم کنڈی

گندم خریداری پر کرپشن کا سب کو پتہ ہے کہ کون ملوث ہے، فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گندم خریداری پر کرپشن کا سب کو پتہ ہے کہ کون ملوث ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر کرپٹ لوگوں کو اینٹ ماری جائے تو بیوروکریسی کی خیر نہیں ہو گی، صوبے میں اینٹیں اور پتھر کم پڑ جائیں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے معاملات ٹک ٹاک کی طرح نہیں چلائے جاتے، بجلی کی لوڈشیڈنگ یا دیگر مسائل کے حل کے لیے بات کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے وزیر اعلی صوبے کے 3 ڈسکوز وفاق سے لے لیں، بجلی کا نظام اور بلنگ وغیرہ وہ خود چلائیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کی کئی یونیورسٹیوں کو چلانے کے لیے وائس چانسلر نہیں ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں