بشریٰ انصاری

”ہوسکتا ہے زبان پھسل گئی ہو“بہروز سبزواری کے متنازعہ بیان پر بشری انصاری کا ردِعمل

کراچی (نمائندہ خصوصی) معروف سینئر اداکارہ بشری انصاری نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق دیے گئے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹی وی شوکے دوران میزبان نے بشری انصاری سے ان کے ساتھی اداکار اور قریبی دوست بہروز سبزواری سے متعلق حالیہ تنازع پر سوال کیا۔

اس پر سینئر اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس تنازع پر میں نے شکر ادا کیا ہے، میں نے جاوید شیخ سے کہا کہ شکر ہے میں تو سگریٹ اور چائے بھی نہیں پیتی ہوں، ورنہ میرا بھی اس تنازع میں نام آ جاتا ہے۔اداکارہ کا بہروز سبزواری کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایک عظیم انسان ہیں اور ہمیشہ تمام دوستوں اور انڈسٹری کے ہر فرد کی ضرورت پوری کرنے کے لیے موجود رہتے ہیں بس کبھی کبھار بولتے چلے جاتے ہیں تو ایسے تنازعات میں گھِر جاتے ہیں۔

بشری انصاری نے کہا کہ بہروز سبزواری ہمیشہ ان لوگوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہے جن سے وہ پیار اور ان کا احترام کرتے ہیں۔اداکارہ نے اپنے دوست بہروز کا دفاع کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں چار دہائیوں سے بہروز کی دوست ہوں، ہو سکتا ہے کہ بہروز سبزواری کی مذکورہ پوڈ کاسٹ کے دوران زبان پھسل گئی ہو۔\

اپنا تبصرہ بھیجیں