نیلم منیر

ایک مداح مجھ سے لڑکی بن کر بات کرتا تھا‘ نیلم منیر کا انکشاف

لاہور (نمائندہ خصوصی) معروف اداکارہ نیلم منیر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مداح مجھ سے کافی عرصے تک لڑکی بن کر بات کرتا رہا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں میزبان نے اداکارہ سے ایک سوال پوچھا کہ آپ کو کبھی کوئی ایسا مداح ملا ہے جس سے مل کر آپ کو ڈر لگنے لگا ہو کہ یہ تو بہت زیادہ دیوانہ ہے؟نیلم منیر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے لیکن کچھ ایسے مداح بھی ہیں جنہیں مجھ سے ملاقات کے وقت یہ سمجھ نہیں آ رہا ہوتا کہ انہیں مجھ سے کیا بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ میرا ایک مداح تو مجھ سے لڑکی بن کر بات کرتا تھا اور زیادہ تر فون کرکے یہی کہا کرتا تھا کہ مجھے فلاں فلاں شخص سے بات کرنی ہے تو میں ظاہر ہے یہ کہہ دیتی تھی کہ آپ نے غلط نمبر پر کال کی ہے اور پھر مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ایک آدمی ہے جو لڑکی بن کر مجھے فون کرتا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ میرے نام پر تو چالاک لوگ سادہ قسم کے لوگوں کو بیوقوف بھی بناتے ہیں اور ان سے پیسے مانگ لیتے ہیں جو کہ بہت غلط بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے نام پر جس کسی کے ساتھ بھی فراڈ ہوا ہے اسے چاہیے کہ فورا متعلقہ اداروں میں شکایت درج کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں