ملکو

ملکو کا نام پی این آئی لسٹ میں ڈالنے کیخلاف درخواست دوسری عدالت منتقل

لاہور (نمائندہ خصوصی) گلوکار محمد اشرف عرف ملکو کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹی ٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل)میں ڈالنے کیخلاف درخواست دوسری عدالت منتقل کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے گلوکار محمد اشرف عرف ملکو کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے کیس جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں بھجواتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایسے کیسز جسٹس شمس محمود مرزا سن رہے ہیں لہذا یہ کیس بھی اسی عدالت میں بھجوا دیا جائے۔ واضح رہے کہ گلوکار محمد اشرف عرف ملکو نے پی این آئی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈی جی پاسپورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مقف اپنایا گیا کہ 19جون سے لیکر جولائی تک ملکو نے بیرون ملک پرفارمنس کے لیے جانا تھا، ملکو کا نام غیر قانونی طور پر پی این آئی لسٹ میں ڈالا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزار کا نام فوری پی این آئی لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں