حکمران عوامی شعور ،سوچ پر دفعہ 144نافذ نہیں کر سکتے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران عوام کے پر امن احتجاج کو روکنے کیلئے تو دفعہ 144نافذ کر سکتے ہیںلیکن عوام کے شعور اور سوچ پر ایسی کوئی پابندی نہیں لگاسکتے، ایک طرف ملک کو آگے لے جانے کیلئے سیاسی استحکام کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے اور دوسری طرف ملک کی سب بڑی اور مقبول سیاسی جماعت کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اتحادی حکومت بانی پی ٹی آئی کے خوف میں مبتلا ہے جس کا اظہار ان کے ہر عمل سے ہو رہا ہے ، جیل کی سلاخوں کے پیچھے موجود شخص حکمرانوں کیلئے ڈرائونا خواب بن گیا ہے بلکہ ان کے اعصاب پر سوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پر امن احتجاج سے روکنا کہاں کی جمہوریت ہے ، خود کو جمہوریت کے چمپئن کہلوانے والے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے جمہوریت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ زور زبردستی کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں اورظلم اور جبر کی طویل رات اب ختم ہونے والی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں