لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے سے بچوں سمیت 24 افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کاروائی عمل میں لائی جائے ـ