اسرائیل

السنوار لبنان میں جنگ چھڑنے کی امید میں ٹال مٹول کررہا ہے،اسرائیل

مقبوضہ غزہ(نمائندہ خصوصی)غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں حصہ لینے والے ایک اسرائیلی اہلکار نے غزہ میں حماس کے رہ نما یحیی السنوار پر اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے مذاکرات میں تعطل کا الزام لگایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ السنوار لبنان اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور حزب اللہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ چھڑنے کا انتظار کرررہے ہیں۔

دوسری جانب لبنانی “حزب اللہ” نے اپنے فوجی میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے اسرائیلی حدود کے اندر فضائی تصویروں کا ایک گروپ دکھایا۔ ان تصاویر جو حیفا اور اس کے اطراف کے حساس اور اہم علاقوں کی ہیں میں اسرائیلی فوجی اور حساس تنصیبات دکھائی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں