شاندانہ گلزار

ایپکس کمیٹی کے انکشافات جلد سامنے آئیں گے، شاندانہ گلزار

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے انکشافات جلد سامنے آئیں گے، خیبر پختون خواہ کے اندر امریکی صدر جو بائڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حکم پر آپریشن کا پلان بنایا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس پر شدید احتجاج کریں گے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پورے ملک میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے ۔ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کرنے کے بجائے تحریک انصاف کے کارکنوں کو جیلوں میں پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے اندر اگر سویلین کے خلاف آپریشن ہوا تو بڑے پیمانے پر ہم احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی جو آپریشن کیے گئے وہ سب جھوٹے تھے۔عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے ۔پختون خواہ کے اندر کوئی دہشت گرد نہیں ہے سب امن پسند لوگ ہیں امن کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔معصوم اور نہتے شہریوں پر دہشت گردی کا لیبل لگانا ٹھیک نہیں ہے۔اگر کے پی کے کے لوگ دہشت گرد ہیں تو پھر ہم بھی دہشت گرد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو باعزت طور پر رہا کیا جائے۔عمران خان کے خلاف تمام مقدمات جو قائم کیے گئے تھے وہ سب جھوٹے ہیں اور عدالت نے انہیں باعزت طور پر بری کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو مستحکم اور پرامن بنانا ہے تو پھر جو انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں وہ ختم ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی خوشحالی کی ضمانت بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دوسرے ملکوں کے اشارے پر نہیں بلکہ اپنی سلامتی اور وقا رکو پرامن طور پر آگے لے کر جانا ہوگا۔عمران خان کو رہا کیا جائے۔نفرت تشدد اور انتقام کی سیاست کو ختم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں