سعودی وزیر صحت

حج کے دوران 1301اموات ہوئیں،سعودی وزیر صحت

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ حج کے دوران اموات مناسب پناہ گاہ نہ ہونے اور آرام کیے بغیر تیز دھوپ میں طویل فاصلے تک پیدل چلنے کی وجہ سے ہوئیں۔

عرب ٹی وی نے بتایاکہ فہد بن عبدالرحمان کے مطابق سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے دوران 1301 حجاج کی اموات ہوئیں۔سعودی وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق حجاج میں متعدد معمر اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 83 فیصد اموات ان حجاج کی ہوئیں جو اجازت کے بغیر حج میں شامل ہوئے تھے۔واضح رہے کہ مصری حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں مصر کے 672 شہری شامل ہیں جبکہ 25 لاپتہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں