وزیر خزانہ

وزیر خزانہ سے پاکستان بزنسل کونسل کے وفد کی ملاقات، مختلف امور پر غور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمداورنگزیب نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پاکستان بزنس کونسل کی تجاویزکوشامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔وہ پیرکویہاں پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔وفد کی قیادت کونسل کے چیئرمین شبیر دیوان کررہے تھے ۔ وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ بھی اس موقع پرموجودتھے۔ وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کی جاری کوششوں کو سراہا اور وزیر خزانہ سے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے حوالہ سے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا۔

وفد نے وفاقی وزیرکو ٹیکسوں کے حوالہ سے تجاویز بھی دیں ۔ وزیرخزانہ نے پاکستان بزنس کونسل کی بصیرت کا اعتراف کیا اور تجاویز و سفارشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی سفارشات کو نوٹ کیا جا رہا ہے اور جس حد تک ممکن ہو سکے بجٹ کو حتمی شکل دینے میں ان پر غور کیا جائے گا۔

وزیرخزانہ نے ریٹیل سیکٹرکوٹیکس نیٹ میں لانے اورٹیکس کی بنیادمیں وسعت کیلئے ایف بی آر کی جاری کوششوں پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوام اور تاجر برادری دونوں کے لئے سازگار نتائج کو یقینی بنانے کے لئے باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں