بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کل کرے گی، بلاول اسمبلی سے خطاب کرینگے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کل منگل کو کرے گی۔ذرائع کے مطابق بجٹ کو ووٹ دینے یا نہ دینے کا حمتی فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی جس کے لیے پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلزپارٹی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس کل منگل کو پارلیمنٹ ہاس میں ہوگا، بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی جائے گی اور حکومت سے معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا، پارلیمانی پارٹی سے بجٹ کو ووٹ دینے کے معاملے پر رائے لی جائے گی۔

پارلیمانی پارٹی کی منظوری پر بجٹ کو ووٹ دیا جائے گا، پیپلزپارٹی سخت تنقید کے باوجود وفاقی بجٹ کو ووٹ دے گی۔بلاول بھٹو کا پیر کوقومی اسمبلی سے خطاب موخر کر دیا گیا تاہم کل منگل کو سوا گیارہ بجے بلاول بھٹو بجٹ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو کا خطاب پارلیمانی پارٹی اجلاس کی وجہ سے موخر ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں