افغانستان

افغانستان پہلی بار ٹی20ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

نیو یارک(نمائندہ خصوصی)آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ میں سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 8رنز سے شکست دیکر پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔بارش سے متاثرہ میچ میں افغان ٹیم نے بنگلہ دیش کو 116رنز کا ہدف دیا تاہم معمولی ہدف بنگال ٹائیگرز کیلئے پہاڑ بن گیا اور پوری ٹیم محض 105رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس 54رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

دیگر کھلاڑیوں میں تنزید حسن، کپتان شکیب الحسن، رشاد حسین اور مستفیض الرحمان صفر پر پویلین لوٹے جبکہ توحید ہردوائے 14اور سومیا سرکار 10رنز بناکر نمایاں رہے۔افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور راشد خان نے 4، 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔اس سے قبل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کے بلے باز بھی مشکلات کا شکار رہے، افغان ٹیم کے کھلاڑی اسکور بورڈ پر بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے سے قاصر رہے اور مقررہ 20اوورز میں 45وکٹوں کے نقصان پر صرف 115رنز بناسکے۔افغان اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنانے کے بجائے انتہائی محتاط انداز اختیار کیا، دونوں کے درمیان 10.4اوورز میں صرف 59رنز کی پارٹنر شپ بنی، ابراہیم زردان نے 29گیندوں پر 18رنز بنائے، جبکہ رحمان اللہ گرباز 55 گیندوں پر 43رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

بعد میں آنے والے بیٹسمین رنز کی رفتار بڑھانے کی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے، عظمت اللہ عمر زئی 10، گلبدین نائب 4، اور محمد نبی 1رن بنا سکے۔ کریم جنت 7اور کپتان راشد خان 19رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں