فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا کو پانی سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں گا ،فیصل کریم کنڈی

صوابی(نمائندہ خصوصی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی دو ٹوک الفاظ میں واضح اعلان کیا کہ صوابی سمیت پورے خیبرپختونخوا کو پانی سے پیدا ہونے والی سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد میں یہ مقدمہ لڑوں گا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر صوبے کے آئینی حقوق کے لیے لڑیں گے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اپوزیشن سے بھی بات کی جائے گی۔ ٹوپی ضلع صوابی میں پی پی پی ضلع صوابی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تربیلا ڈیم جیسے منصوبہ کا مدمقابل کوئی منصوبہ نہیں ہے آئی پی پیز شارٹ ٹرم منصوبے ہیں جبکہ تربیلا جیسے منصوبہ لانگ ٹرم اور دور رس اثرات کے حامل ہوتے ہیں ملک کو دور رس اثرات کے حامل منصوبوں کی ضرورت ہے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارا صوبہ سب سے زیادہ تیل اور گیس پیداکرتا ہے مگر ہمارے متعلقہ اضلاع کو آئینی حق کے مطابق بھی وہ حصہ نہیں دیا جاتا ۔

سب سے سستی بجلی فی یونٹ ایک روپے ہمارا صوبہ پیدا کرتا ہے مگر ہمیں مہنگی بجلی دی جاتی ہے گندم ہمارے پاس شارٹ ہوتی ہے تو پنجاب سرحد بند کردیتا ہے ہم متعصب نہیں مگر جب گیس ، بجلی کے مسئلہ ہو تو ہمارے صوبہ سے زیادتی نہ کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ میرے چھوٹے بھائی ایم پی اے احمد کنڈی نے بھی اسمبلی میں صوابی کے تمباکو کے حق پر بات کی تھی ، صوابی کمیٹی کو جلد ہی گورنر ہاس بلاونگا۔ صوبہ میں ضم شدہ اضلاع کا فنڈ وہاں خرچ نہیں کیا گیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں۔ صدر زرداری نے اٹھارویں ترمیم میں خصوصی فنڈذ صوبہ کو دیئے مگر ہماری پولیس کی تنخواہیں سے سے کم ہیں آلات نہیں ہیں فورنزک لیب تک نہیں ہے تعلیم اور صحت کا شعبہ تباہ ہے کھیلوں کے میدان میں صوبائی حکومت کسی قسم کی توجہ مبذول نہیں کررہی انہوں نے کہا کہ صوبائی حقوق کا حصول ضروری ہے میں صوبہ کی سیاسی جماعتوں سے اسی ضمن میں ملاقاتیں کررہا ہوں۔

اس علاقہ کے باسیوں کو بجلی اور تمباکو سیس کی مد میں مراعات نہیں دی جارہی بلکہ مشکلات اور مسائل پیدا کیئے جارہے ہیں میں صوابی اور ملحقہ علاقوں کے باسیوں کو وکیل بن کر متعلقہ حکام سے بات کرونگا ۔ عوام کی خدمت قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کا محور تھا یہی وژن صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا مشن ہے میں عوامی گورنر ہوں آئینی کردار میرا اولین فرض ہے اور پارٹی وژن اور قیادت کے اعتماد کے مطابق عوامی خدمت کو اپنے لیئے اعزاز تصور کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں پارٹی ورکرز کے پاس کسی نہ کسی بہانے حاضری میری ترجیحات میں شامل ہوتی ہے ۔یہاں کا اس فنڈ مرکز استعمال کرتا ہے یہ زیادتی ختم کرانے کے لیئے ہر حد تک جاونگا، ورکر گروپ بندی چھوڑیں پارٹی کی مضبوطی اور منظم کرنے پر توجہ دیں کسی خان وڈیرے سردار کا گروپ نہ بنیں پارٹی کے سفیر بنیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداروں نے پارٹی ورکرز کے ساتھ گورنر خیبرپختونخوا کے کردار اور رویہ کو سراہا اور کہا کہ پارٹی کی قیادت نے ایک مخلص محنتی اور عوامی جیالہ گورنر ہمیں فراہم کیا ہے جس پر پیپلز پارٹی کی نہیں پورا صوبہ فخر کرتا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں