سوناکشی سنہا

سوشل میڈیا پر سوناکشی سنہا اور انوشکا شرما کے درمیان موازنہ

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے مسلم بوائے فرینڈ، اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کر کے پیا گھر سدھار گئی ہیں۔سوناکشی سنہا کی جانب سے لال ساڑھی زیب تن کیے جانے پر ان کا موازنہ معروف اداکارہ انوشکا شرما سے کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اپنی شادی کی تقریبات کے دوران سنہری ساڑھی کا انتخاب کیا تھا۔

انوشکا اور سوناکشی کی اس ساڑھی میں کافی مماثلت پائی جا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان دونوں اداکاراں میں اور ان کے عروسی ساڑھیوں میں موازنہ کیا جا رہا ہے۔انوشکا اور سوناکشی کی ان ساڑھیوں پر صارفین بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔کسی صارف کا کہنا ہے کہ سوناکشی سنہا نے انوشکا شرما کے عروسی لباس اور ہرے رنگ کی جیولری کو نقل کیا ہے جبکہ کچھ صارفین دونوں اداکاراﺅں کی لک کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں