سلیم شیخ

چند سال قبل موذی مرض کا مقابلہ کیا، اب صحت مند ہوں، سلیم شیخ کا انکشاف

لاہور (نمائندہ خصوصی) معروف اداکار سلیم شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ چند سال قبل انہوں نے موذی مرض کا مقابلہ کیا، اس وقت ان کا نہ صرف وزن کم ہوگیا تھا بلکہ وہ شدید ڈپریشن کا بھی شکار ہوگئے تھے۔ ایک ٹی وی پروگرام کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں سلیم شیخ نے بتایا کہ تین سال قبل 2021 میں وہ شدید بیمار ہوگئے تھے، اگرچہ اس وقت ان کی صحت بہتر ہو رہی تھی لیکن اس باوجود ان کا وزن مسلسل کم ہو رہا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ ان کے وزن میں شدید کمی کی وجہ سے جہاں انہیں دیکھنے والے لوگ پریشان ہوجاتے تھے، وہیں وہ خود بھی شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شدید بیماری، ڈپریشن اور پریشانیوں میں خود کو مضبوط رکھا، ذہنی طور پر بہادر بنے تو ان کی صحت بہتر ہونے لگی اور انہوں نے خدا پر یقین کامل کی وجہ سے بیماری کو شکست دی اور صحت یاب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں