اڈیالہ جیل

سانحہ 9 مئی کے مقدمات پرسماعت بغیر کارروائی15 جولائی تک ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 15 جولائی تک بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔ بدھ کو سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف راولپنڈی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید، زرتاج گل، راشد حفیظ، شیخ راشد شفیق عدالت میں پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی۔

اڈیالہ جیل آنے والے ملزمان کی حاضری لگائی گئی، عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 15 جولائی تک بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں