دلجیت دوسانجھ

مشہور ہونے میں 22 سال لگے، دلجیت دوسانجھ

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی) معروف بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے منفی باتیں کرنے والے لوگوں کو اپنی محنت کی داستان سنا کر کرارا جواب دے ڈالا۔دلجیت دوسانجھ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ‘جٹ اینڈ جولیٹ 3’ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، جس کیلئے وہ آئے روز انٹرویوز، پریس میٹنگز اور دیگر عوامی تقاریب میں شرکت کر نے میں مصروف ہیں۔اسی طرح کی ایک پریس میٹنگ کی مختصر سی ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پر وائرل ہے، جس میں دلجیت اپنی فلم کی ہیروئن نیرو باجوہ کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں اور میڈیا نمائندگان کے سوالات کے جوابات دینے میں مصروف ہیں۔

دورانِ تقریب ایک سوال کے جواب میں دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں اچانک ہی مشہور ہو گیا جبکہ میرا تو حقیقت میں پوری طاقت لگ گئی ، میں نے دن رات نہیں دیکھا بس محنت میں لگا رہا اور اپنا نام بنانے کی خواہش میں ہی اپنی فیملی کو وقت نہیں دے سکا۔
دلجیت کے مطابق میں نے تو یہ بھی نہیں دیکھا کہ کوئی فلم، گانا یا پھر ٹی وی شو اچھا گیا یا نہیں بس اپنی طرف سے محنت جاری رکھی تب جا کر آج 22 سال بعد مجھے یہ مقام ملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں