کراچی (نمائندہ خصوصی) معروف اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بے چینی اور ڈپریشن جیسی ذہنی مشکلات سے دو چار ہیں۔
نوشین شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنی مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ گاڑی میں بیٹھیں کہیں جارہی ہیں جبکہ ویڈیو میں انہوں نے عبایا اور حجاب پہنا ہوا ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کے نام جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ میری اپنے تمام مداحوں سے درخواست ہے کہ براہِ کرم میرے لیے دعا کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں شدید ڈپریشن اور بے چینی کا شکار ہوگئی ہوں، اس مشکل وقت میں مجھے آپ سب کی دعاﺅں کی بہت ضرورت ہے۔نوشین شاہ کی کی اپیل پر مداحوں کی جانب سے دعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔