بیجنگ (نمائندہ خصوصی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر لی شیوئی کی جنگ نینگ شہ قومیت کی خود اختیار کاؤنٹی کے تمام کارکنوں اور لوگوں کو ایک جوابی خط ارسال کیا ہے، جس میں کاؤنٹی کے قیام کی 40 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے اور کاؤنٹی کی ترقی کے لئے پرجوش امیدیں پیش کی گئی ہیں۔
بدھ کے روز شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سفر میں امید کی جاتی ہے کہ کاؤ نٹی کی تمام قومیتوں کے کارکنان اور لوگ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات پر ایمانداری سے عمل درآمد کرکے عمدہ روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے قومیتی اتحاد کو فروغ دیں گے اور اپنی خصوصی برتریوں کو بروے کار لاتے ہوئے قومیتی علاقے کی اعلی معیار کی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دے کر چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں جنگ نینگ کی ترقی کا نیا باب رقم کریں گے۔چین کی جنگ نینگ شہ قومیت کی خود اختیار کاؤنٹی 1984 میں قائم ہوئی جو چین میں شہ قومیت کی واحد خود اختیار کاؤنٹی ہے۔