چین

چین کی ریاستی کونسل کے دفتر امور تائیوان کی تائیوان حکام کی نام نہاد “باہمی عدم تابعداری” کی دلیل پر شدید تنقید

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی ریاستی کونسل کے امور تائیوان کے دفتر کے زیر اہتمام ایک معمول کی پریس کانفرنس میں پوچھاگیا کہ تائیوان حکام نے امریکی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف “دو ممالک ہیں جو ایک دوسرے کے ماتحت نہیں ہیں”۔

اس حوالے سے ترجمان چو فونگ لیئن نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مین لینڈ اور تائیوان ایک ہی چین سے تعلق رکھتے ہیں اور تائیوان چین کا حصہ ہے اور اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

تائیوان حکام لائی چھنگڈے کی نام نہاد “باہمی عدم تابعداری” کی دلیل “تائیوان کی علیحدگی ” سے متعلق ایک غلط بیانیہ ہے ، جس کی کوئی تاریخی قانونی بنیاد یا حقائق نہیں ہیں ، اور اس کے ناپاک عزائم کو مکمل طور پر بے نقاب کیا گیا ہے۔

لائی چھنگڈے اور ڈی پی پی حکام “تائیوان کی علیحدگی ” کے موقف پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور ایک چین کے اصول سے متعلق شر انگیزی کر رہے ہیں، جو آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو شدید نقصان پہنچائے گا اور تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے سنگین تباہی لائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں