جوہری کشیدگی

امریکہ نے جوہری کشیدگی میں اضافے پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکہ نے جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوںپر ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی، عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ گذشتہ مہینے کے دوران ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لیے ایسے اقدامات کا اعلان کیا جن کا کوئی قابلِ اعتبار پر امن مقصد نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو ہر حال میں جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پر عزم ہیں اور اس نتیجے کو حقیقت بنانے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھانے کو تیار ہیں،امریکہ کی جانب سے تین ایرانی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن پر ایرانی پیٹرولیم یا پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی نقل و حمل میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور اس کے ساتھ 11متعلقہ بحری جہاز بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں