جاوید کوڈو

چھوٹے قد کے باعث معاشرے نے اچھا سلوک نہیں کیا، جاوید کوڈو

لاہور (نمائندہ خصوصی) نامور کامیڈین و اسٹیج فنکار جاوید کوڈو کیساتھ بچپن میں لوگوں نے کس طرح کا سلوک کیا جسے وہ آج بھی بھلا نہ سکے۔کامیڈین جاوید کوڈو نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور کھل کر اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔دورانِ شو میزبان نے ان سے سوال کیا کہ زندگی میں کون سا ایسا لمحہ تھا جسے آپ کیلئے بھلانا آسان نہیں ہے؟سوال کے جواب میں جاوید نے کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو ایک دن اسکول سے واپس آ رہا تھا تو ایک شخص نے اپنے بچے سے کہا کہ اسے مارو ۔

یہ سنتے ہی اس کے بچے سمیت اور دیگر بچوں نے پتھر اٹھا کر مجھے دے مارا جس کی وجہ سے میں لہو لہان ہو گیا۔ ایک سوال پر اداکار نے کہا کہ اپنی شوبز کی فیلڈ سے ہی مجھے ایک لڑکی پسند آئی جسے میں نے تین ملاقاتوں کے بعد ہی شادی کی آفر کی جس کا اس نے کوئی جواب نہ دیا اور اس کے بعد وہ مجھے کبھی نہیں ملی ۔ اس کے بعد بھی میں نے ہمت نہیں ہاری بلکہ اس کے گھر اپنے 2 دوستوں کے ہاتھوں رشتہ بھجوایا لیکن جب وہ مذکورہ لڑکی کے گھر سے ہو کر آئے تو یوں معلوم ہو رہا تھا کہ اپنی ہی بات کر کے آگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں