سشمیتا سین

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سشمیتا سین نے ایک بار پھر انٹرنیٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سشمیتا سین نے ایک بار پھر انٹرنیٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، اسکی وجہ انکا سوشل میڈیا پر بائیو ہے۔ تفصیلات کے مطابق48 سالہ سشمیتا سین نے اپنے پرستاروں کو اس وقت تجسس میں ڈال دیا جب انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی دوسری تاریخ پیدائش بتائی۔ اپنے بائیو میں انھوں نے تحریر کیا، دوسری تاریخ پیدائش 27 فروری 2023 ہے۔ یہ تاریخ ایک اہم واقعہ یا موقع کی یاد دلاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ نے سوچا کہ سشمیتا سین کی دوسری تاریخ پیدائش کا تعلق انکے ہارٹ اٹیک سے ہے، انھیں گزشتہ برس دل کا دورہ پڑا تھا۔ فلم میں ہوں نہ کی اداکارہ کو گزشتہ برس فروری میں شدید قسم کا دل کا دورہ پڑا تھا تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئی تھیں، انھیں ہارٹ اٹیک اس وقت ہوا جب وہ اپنی ویب شو آریا سیزن تھری کے سیٹ پر تھیں۔ بعدازاں مارچ 2023 میں انھوں نے اپنے والد کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کر کے لکھا، مجھے چند روز قبل ہارٹ اٹیک ہوا، جس کے بعد انجیو پلاسٹی کرکے اسٹنٹ لگایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں