علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کا کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن کیلئے الگ سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان

پشاور (نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن کے لیے الگ سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے، عابد مجید جنوبی اضلاع کے تمام محکموں کے سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹریٹ کے قیام پر کام کریں گے۔

رول آف بزنس میں ترامیم، مالی وانتظامی، منصوبہ بندی، سروس ڈیلیوری کی تجاویز تیار کی جائینگی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ براہ راست وزیراعلی کو جواب دے ہوگا اور اس حوالے سے محکمہ انتظامیہ نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں