قذافی اسٹیڈیم

قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرا دی گئی

لاہور (نمائندہ خصوصی)قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور کی گرائی گئی مرکزی بلڈنگ کا ملبہ تیزی سے اٹھائے جانے کا کام جاری ہے، اگلے چند روز میں ملبہ مکمل طور پر اٹھا لیا جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کا ہدف ہے، ان دنوں اسٹیڈیم میں کام ڈبل شفٹ میں جاری ہے جبکہ گرانڈ اسٹاف معمول کے مطابق گرانڈ کی تیاری میں مصروف ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کام میں تیزی لانے اور کوئی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

منصوبے کے مطابق مین بلڈنگ کو گرانڈ کے قریب بنایا جائے گا جبکہ مین بلڈنگ کے فرنٹ پر ہوسپیٹیلیٹی باکسز بنائے جائیں گے اور عقب پر دفاتر ہوں گے۔عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے کچھ حصے پر بھی باکسز بنانے کا منصوبہ ہے، ان انکلوژرز کی گنجائش بڑھانے اور مین بلڈنگ میں انڈر گرانڈ پارکنگ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم کی بھی اپ گریڈیشن کا منصوبہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں