مولانا فضل الرحمن

وزیر دفاع کے بیان کا انداز پاک افغان کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کے بیان کا انداز پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارے پاس راستے ہیں ہم بہتر تعلقات کی طرف جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ایسی جنگی تربیت کے نتیجے میں فیصلے ہوں گے تو پھر اسی طرح ہو گا، ایسے فیصلوں سے پھر خطے میں کوئی ہمارا دوست نہیں رہے گا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نہ ہماری آنکھیں کھلی ہیں اور نہ ہی ہمارے دل کی آنکھیں کھلی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں