چین

چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا اہم تصور پیش کیا ہے، چینی میڈ یا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کے اجراء کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور ایک اہم تقریر کی، جس میں پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کے روحانی معنی اور قدر کی جامع وضاحت کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا تصور نئی صورتحال کے تحت پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی بہترین وراثت، فروغ اور ترقی ہے۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق بین الاقوامی تعلقات اور بین الاقوامی قانون کو کنٹرول کرنے والے بنیادی اصولوں کے طور پر، گزشتہ 70 سالوں میں، پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کو چین اور تقریباً 100 ممالک کی طرف مرتب کئے گئے اہم بین الاقوامی دستاویزات اور سفارتی بیانات کے ایک سلسلے میں شامل کیا گیا ہے. صدر شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں اس اصول کی “چار بڑی تاریخی خدمات” کا جامع خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بین الاقوامی تعلقات اور قانون کی حکمرانی کے لئے ایک تاریخی معیار قائم کیا ہے، مختلف سماجی نظاموں والے ممالک کو تعلقات قائم کرنے اور فروغ دینے کے لئے صحیح رہنمائی فراہم کی ہے، ترقی پذیر ممالک کو متحد ہو کر تعاون اور خود کو مضبوط بنانے کے لئے مضبوط ہم آہنگی جمع کی ہے، اور بین الاقوامی نظام کی اصلاح اور بہتری میں تاریخی دانش مندی کا کردار ادا کیا ہے.

تاریخ کے ایک اہم موڑ پر، دنیا کے تمام ممالک کے عوام کے مشترکہ اور بنیادی مفادات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، اور ترقی اور پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کو فروغ دینے کی بنیاد پر، چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا اہم تصور پیش کیا ہے، اور اس سوال کا ایک نیا جواب دیا ہے کہ “کس طرح کی دنیا کی تعمیر کی جائے اور اس دنیا کو کیسے ترقی دی جائے”۔ پاکستانی سینیٹ کی قومی دفاعی کمیٹی کے سابق چیئرمین اور پاک چائنا سوسائٹی کے چیئرمین مشاہد حسین کا خیال ہے کہ “انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا تصور اس حقیقت سے پیدا ہوتا ہے کہ بنی نوع انسان کی مشترکہ تقدیر اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقعات ہیں، جو ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین کی ذمہ داری کو ظاہر کرتی ہیں۔

فی الحال ، چین چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کو جامع طور پر فروغ دے رہا ہے ، اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے تمام ممالک کا خیرمقدم کرتا ہے۔ جیسا کہ صدر شی نے نشاندہی کی، “امن یا جنگ، خوشحالی یا زوال، اتحاد یا تصادم کے تاریخی انتخاب کا سامنا کرتے ہوئے، ہمارے لئے یہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ ہم پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کے روحانی مفہوم کو آگے بڑھائیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے عظیم مقصد کے لئے مسلسل کوششیں کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں