مقبوضہ غزہ (نمائندہ خصوصی)غزہ جنگ بندی معاہدے پر اسرائیل حماس مذاکرات سے متعلق حماس رہنما اسامہ حمدان نے کہاہے کہ مذاکرات کے اختتام پر کوئی حقیقی پیش رفت نہیں ہوئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسامہ حمدان نے کہا کہ امریکا کی طرف سے معاہدہ قبول کرنے کے لیے حماس پر دبا ئوڈالا گیا۔
امریکا کی طرف سے اسرائیل کی جنگ بندی تجویز کو بغیر ترمیم کے قبول کرنے پر دبا ڈالا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ حماس مستقل جنگ بندی، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور قیدیوں کے سنجیدہ تبادلے کی تجاویز پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔