محسن نقوی

محسن نقوی کا کندھ کوٹ کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے 4 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کندھ کوٹ کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے 4 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاء کی ۔ محسن نقوی نے کہاکہ جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوںنے کہاکہ زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں