محسن نقوی

محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت (آج) ہو گی

لاہور( نمائندہ خصوصی)ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت آج( پیر) کے روز ہو گی ۔قائمقام چیف جسٹس شجاعت علی خان اعتراض کے ساتھ کیس پر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نا ہونے کا اعتراض لگایا تھا۔شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے اپیل دائر کی جس میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، پی سی بی اور محسن نقوی فریق کو بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔مزید کہا گیا ہے کہ سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے، آئین کے ارٹیکل 63 کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں