اشرف بھٹی

موجودہ حالات میں احتجاج ،ہڑتالوں سے مزید بیگاڑ پیدا ہوگا ‘ اشرف بھٹی

لاہور (نمائندہ خصوصی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ تاجروںکو مشکلات کا سامنا ہے تاہم موجودہ حالات میں احتجاج اور ہڑتالوں سے مزید بیگاڑ پیدا ہوگا ،حکومت سے اپیل ہے کہ بجلی کے ٹیرف کو انصاف پر مبنی بنایا جائے اور لائن لاسز کی قیمت بجلی کے بل ادا کرنے والوں سے وصول نہ کی جائے ،حکومت تاجر تنظیموں سے مشاورت کو یقینی بنائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ظہیر بابر،مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب علی سرکی،لاہور کے صدر میاں طارق فیروز،سینئر نائب صدور لاہور شیخ اختر،رفعت سنی ،نائب صدور لاہورمرزا اطہر بیگ،چوہدری نوید ، جنرل سیکرٹری نعیم بادشہ ،چیئرمین لاہور عطا ء جٹ، سینئر وائس چیئرمین ملک ناظم بھی موجود تھے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ بیرونی قرضوں کی وجہ سے ملک کے مسائل بڑھ رہے ہیں ، ٹیکسز سے حاصل ہونے والی آمدن سود اور قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہو جاتی ہے ،حکومت سے اپیل ہے کہ خود انحصاری کی منزل تک پہنچنے کے لئے پارلیمنٹ میں بحث کے بعد قومی پالیسی تشکیل دی جائے ، وزارتوں کے اخراجات میں مزید کٹوتی کی جائے ، وفاقی اور صوبائی محکموں کی بیکار پڑی اراضی کو کمرشل استعمال میں لایا جائے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن کو قرضے اتارنے کی مد میں استعمال کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں