مریم نواز

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب مہم میں پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب مہم میں پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈائون جاری ہے، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں، ڈیلرز اور اسمگلرز کے ٹھکانوں پر پولیس کریک ڈان میں تیزی لائی گئی یے ، ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 289 چھاپے مارے گئے ، مکروہ دھندے میں ملوث 141 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 135 مقدمات درج کئے گئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 50 کلو گرام چرس ، 01 کلو ہیروئن ، آدھا کلو آئس اور 1563 لٹرز شراب برآمد کی گئی ۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 26 فروری سے جاری اینٹی نارکوٹکس آپریشنز کے دوران صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں نے 33572 چھاپے مارے ، منشیات فروشی میں ملوث 16 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 15693 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے 9366 کلو گرام چرس، 162 کلو گرام ہیروئن، 269 کلو افیون، 45 کلو سے زائد آئس اور 16 لاکھ 77 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزری افسران کو انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا زہر پہنچانے والے ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے ۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کئے جائیں، بین الصوبائی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں