ویرات کوہلی

ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

برج ٹائون (نمائندہ خصوصی)بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نیٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کا آخری ورلڈکپ اور فائنل بھارت کیلئے آخری میچ تھا۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے نئی نسل کیلئے جگہ چھوڑی جائے، امید ہے کچھ اچھے پلیئرز ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔کوہلی کو فائنل کیلئے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ویرات نے 125 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی کی اور ایک سنچری اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے 4188 رنز بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں