بھارت

ٹی ٹونئٹی ورلڈکپ میں بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرنیوالے بمرا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار

برج ٹائون (نمائندہ خصوصی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرنیوالے فاسٹ بولر جسپریت بمرا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی اس جیت میں فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے اہم کردار ادا کیا اور پورے ٹورنامنٹ میں اپنی کفایتی بولنگ سے ٹیم کو بظاہر ہارے ہوئے میچ جتوائے۔پورے ٹورنامنٹ میں شاندار بولنگ کرنے پر جسپریت بمرا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں بھی بمرا نے شاندار بولنگ کی تھی اور بھارت کو بظاہر ہارا ہوا میچ جتوایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں