اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پر اقتصادی سمیت ہر طرح کی پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے۔اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیر ووٹرز نے امریکی اراکینِ کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا۔انہوںنے کہاکہ امریکی انتخابات کے لیے امیدوار ووٹرز کی حمایت اور چندے کے لیے بھاگ دوڑ میں لگے ہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت سے ہدایات ملنے پر پی ٹی آئی کے امیر ووٹرز نے امریکی اراکینِ کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی نے اعتراف کیا کہ بلاشبہ یہ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے۔