اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماوں کی واپسی روک دی ہے اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائم 7 رکنی کمیٹی رہنماوں کی واپسی کافیصلہ کرے گی۔کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے، جس میں اسد قیصر، حامد خان، شہر یار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے۔شاندانہ گلزار خواتین کے کیسز اور پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ دیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ قیادت کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماوں کی واپسی کا فیصلہ ہو گا۔کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجے گی جو اس پر فیصلہ کریں گے۔