بھارت

بھارت، ہندو بلوائیوں نے اسٹیڈیم میں مسلمان کرکٹر کو قتل کردیا

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)بھارت میں کرکٹ بھی مذہبی تعصب کی بھینٹ چڑھ گیا،گجرات میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلمان کھلاڑیوں کی مثبت کارکردگی کو سرہانے پر سلمان وہرہ نامی تماشائی کو ہندو بلوائیوں نے بلے اور چاقوں کے وار سے قتل کر دیا۔ہندوتوا کے حامی غنڈوں کی جانب سے مسلم کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ میں اچھامظاہرہ کرنے کی مخالفت پرماحول میں تنا ئوپیدا ہوگیا تھا،مقامی لوگوں کا کہنا تھاکہ میچ سے پہلے ہی ہندو انتہا پسندوں نے جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے ماحول کو کشیدہ بنادیا تھا۔

سلمان وہرہ نامی مسلمان تماشائی پرحملے سے قبل ہی نشے میں دھت ہندو بلوائی اسٹیڈیم میں مسلم تماشائیوں کو ہراساں کررہے تھے،مقامی لوگوں نے بتایا کہ میچ میں پانچ ہزار تماشائیوں میں محض پانچ سو مسلم تماشائی موجود تھے۔بلوائیوں کے تشدد کے دوران متاثرہ شخص مددکے لیے پکارتا رہا،مگرہزاروں کے ہجوم میں سیکوئی بھی مددکونہ آیا,مودی کے بھارت میں نفرت اورانتہاپسندی کا شکارمسلمانوں کے حق میں اب عالمی برادری کو آواز اٹھانی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں