نعمان اعجاز

نعمان اعجاز کا خلیل الرحمان کی نفرت کے جواب میں خاموشی کا جواب

لاہور (نمائندہ خصوصی) معروف سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اسکرپٹ رائٹر، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمان قمر کے نفرت انگیز بیان پر فکر انگیز خاموشی کا پیغام دیا ہے۔چند روز قبل خلیل الرحمان نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں وہ مختلف موضوعات پر بات کرتے دکھے اور اسی دوران انہوں نے نعمان اعجاز کے حوالے سے نفرت بھرے الفاظ ادا کئے تھے جس کے جواب میں نعمان اعجاز نے جذبات کے بجائے عقل سے کام لیتے ہوئے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کسی کو تنقید کا نشانہ بنائے بغیر اپنا موقف واضح کردیا۔

نعمان اعجاز نے لکھا جیسا کہ بیج کے اگنے کی کوئی آواز نہیں ہوتی اور وہ خاموشی سے نشو نما پاتا چلا جاتا ہے لیکن درخت کے گرنے کی آواز بہت شور مچاتی ہے اس کا مطلب ہے کہ تباہی بہت شور مچاتی ہے لیکن تخلیق خاموشی سے ہوجاتی ہے اور یہی خاموشی کی طاقت ہے اس لیے خاموشی سے ترقی کی منازل طے کرتے جائیں، اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین اسے خلیل الرحمان کی جانب سے کی گئی تنقید کا منہ توڑ جواب قرار دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں