بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود

تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ، عمران خان، قریشی سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کردیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماں کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، شیخ رشید ،شہریار آفریدی ، فیصل جاوید، راجا خرم نواز ،علی نواز اعوان اسد قیصرکو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات میں بری کردیا۔ عمران خان ، شیخ رشید و دیگر کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصر کیانی نے دلائل دیئے تھے۔ یاد رہے کہ عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، فیصل جاوید و دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں